• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے امریکا کینیڈا کی وائلڈ کارڈ انٹری

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)کورونا کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کے انکار کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے رواں سال دسمبر بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے امریکا اور کینیڈا کی ٹیموں کو وائلڈ کارڈ انٹری دیدی۔ ٹور نامنٹ کے لئے 16ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ان میں پاکستان، میزبان بھارت، ملائیشیا ، کوریا ،بیلجیم، ہالینڈ، انگلینڈ، جرمنی ،اسپین، فرانس، مصر، جنوبی افریقا، ارجنٹائن،چلی،امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔