• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس، فریقین کو نوٹسز جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے کورنگی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں سیشن عدالت نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔ کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے کورنگی میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ تفتیشی افسر کو کیس کا چالان سیشن عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین