• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی بجلی کی طرف اہم قدم، آئی جی سیپ منصوبے کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیپرا نے پاکستان کے پہلے طویل المدتی پیداواری صلاحیت2021،30کے منصوبے آئی جی سیپ کی منظوری دے دی،پلان منظوری کے بعد بجلی کی پیداوار درآمدی کے بجائے مقامی وسائل سے کی جائیگی، اس کے تحت10سالہ منصوبہ بندی کو بجلی کی طلب کے حساب سے ہر سال نظر ثانی کی جائے گئی، نیپراذرائع کے مطابق آ ج کا دن تاریخی ہے کہ مستقبل میں سائنسی بنیادوں پر طلب ورسد کی پروجیکشن دیکھ کرمسابقتی بنیادوں پرسستی بجلی پیدا کی جائے گی،اس پلان کی منظوری کے بعد بجلی کی پیداوار درآمدی وسائل کے بجائے مقامی وسائل سے کی جائے گی۔

تازہ ترین