• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی نقل پر تنقید، وحید لالہ نے اپنا مؤقف بیان کر دیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کے معروف کامیڈین اور مِمکری آرٹسٹ وحید لالہ نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی نقل (مِمکری) پر ہونے والی تنقید کے بعد اپنا مؤقف واضح کر دیا ہے۔

چند روز قبل بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی نقل اتارے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکار کی جانب سے کی گئی مِمکری پسند نہیں آئی، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا۔

بعد ازاں وحید لالہ، جنہوں نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بشریٰ انصاری کی مِمکری کی تھی، انہوں نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اس حوالے سے گفتگو کی۔

وحید لالہ نے کہا کہ بشریٰ انصاری پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ شخصیت ہیں اور میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں، بطور مِمکری آرٹسٹ میں ماضی میں بھی متعدد مرد و خواتین شخصیات کے کردار نبھا چکا ہوں اور مقصد صرف تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ بشریٰ انصاری نے اپنی گفتگو میں مجھے ٹرانس جینڈر قرار دیا، اگر کوئی شخص ٹرانس جینڈر بھی ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں، کیونکہ وہ بھی معاشرے کا حصہ اور انسان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فن اور اداکاری میں کردار کی نوعیت یا جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے اور ان کی مِمکری کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں بلکہ فن کا اظہار تھا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی نقل پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید