• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ کے خلاف کیس کی حقیقت بیان کر دی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ ن کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کے خلاف جاری قانونی تنازع سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔

مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ میری قانونی جدوجہد صرف ایک کیس نہیں بلکہ ان کے نہ کہنے کے حق، مبینہ ہراسانی اور موصول ہونے والی دھمکیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش ہے۔

اداکارہ کے مطابق مجھے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ 

مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ جوڑے کے خلاف دیگر فراڈ سے متعلق مقدمات بھی زیرِ تفتیش ہیں اور میرا اپنا مقدمہ بھی حقائق کی بنیاد پر ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں انصاف کے حصول کے لیے اپنی قانونی جنگ آخری حد تک جاری رکھوں گی اور مجھے یقین ہے کہ سچ سامنے آ کر رہے گا۔

مومنہ اقبال نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ثاقب چدھڑ اور سمیرا خان کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی بھی شیئر کی اور کہا کہ مجھے عدالتی نظام سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید