• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شلپا نے مشکل وقت اور اس سے نبرد آزما ہونے سے متعلق کہاوت شیئر کردی

شوہر راج کندرا کی ضمانت پر رہائی کے بعد بھارتی ادکارہ اور بزنس ویمن شلپا شیٹی نے زندگی میں مشکل وقت، اس سے لڑنے کی طاقت اور اس سے نبردآزما ہونے سے متعلق کہاوت شیئر کردی۔ 

خیال رہے کہ فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے الزام میں گرفتار راج کندرا کو حال ہی میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

ان کی رہائی کے بعد اہلیہ شلپا شیٹی نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر کتاب سے لیا گیا ایک اقتباس شیئر کیا۔

اس میں تحریر تھا کہ "ہم سب نے سنا ہوا ہے کہ پریشانیاں ہمیں مزید مضبوط بناتی ہیں تاکہ ہم مشکلات سے سیکھیں۔"

اس میں مزید تحریر تھا کہ "یہ سچ ہوسکتا ہے، لیکن یہ اتنا آسان نہیں جیسا کہ ہم سوچتے ہیں، مشکل وقت ہمیں بہتر نہیں بناتا۔"

انہوں نے تحریر کیا کہ مصیبتیں ہمیں اس طاقت تک لے جاتی ہیں جو ہمارے اندر موجود ہیں اور ہم ان کے بارے میں کبھی نہیں جان پاتے۔ 

اس میں لکھا کہ ہر کسی کی طرح مجھے بھی برے وقت سے نفرت ہے، لیکن میں جانتی ہوں کہ میں اتنی طاقتور ہوں کہ ان سے نبردآزما ہوسکوں۔ 

تازہ ترین