• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ، ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سہراب گوٹھ تھانے کی حدود ایوب گوٹھ جھٹ پٹ محلے میں دوموٹر سائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے مرغی کے ٹرک کو روک کر مرغی کے آڑھتی سے لوٹ مار کی کوشش کی، اس دوران قریب موجود سیکورٹی گارڈ کملیش نے ملزمان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوئوں کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں زخمی ہونے والے ڈاکوکی شناخت25سالہ جاوید ولد عبدالکلیم کے نام سے ہوئی ، ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔

تازہ ترین