• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افریقی ممالک کو پرامن ایٹمی تربیت فراہم کرے گا

ویانا(اکرم باجوہ) پاکستان اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایک عملی انتظام پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت افریقی ممالک کے سائنسدانوں اور ماہرین کو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (پی اے ای سی) کی طرف سے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی تربیت دی جائے گی۔ اس طرح کے تربیتی پروگرامز میں توجہ کا بنیادی شعبہ زراعت اور انسانی صحت ہوگا۔ عملی انتظامات پر دستخط ہوا لیو، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور آئی اے ای اے کے شعبہ تکنیکی تعاون کے سربراہ اور چیئرمین پی اے ای سی محمد نعیم نے کیے۔ویانا میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
تازہ ترین