• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے فور جی اسمارٹ فونز کی برآمد شروع کردی

اسلام آباد (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داد نے کہا ہے کہ پاکستان کم عرصہ میں فورجی سمارٹ فونز کا برآمد کنندہ بن گیا ہے، جو انتہائی خوشی کا باعث ہے۔ مشیر تجارت نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں فور جی سمارٹ فونز برآمد کرنے والے ادارے ائیر لنک کمیونیکیشن کو اس حوالہ سے مبارکباد پیش کی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ ائیرلنک کمیونیکیشن نے مقامی طور پر تیار کئے گئے 1500فور جی اسمارٹ موبائل فونز متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی شروعات ہیں لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

تازہ ترین