• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کی ترک کمپنی کے منیجر کیخلاف درخواست پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

لاہور (اے پی پی) لاہور کی ضلع کچہری میں مقامی جوڈیشل عدالت نے وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی ترک کمپنی کے منیجر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت9اکتوبر تک ملتوی کردی۔ شہباز گل کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرواتے ہوئے تیاری کیلئے مہلت طلب کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بلال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی۔ ترک کمپنی مینجر طاہر مبین ڈائریکٹر یمن یمنں اوگلو اور جمیل سنوچک عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ترک کمپنی کے ڈائریکٹرز کیخلاف پولیس تھانہ اسلام پورہ میں جعلسازی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید