• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی تقریر پر دنیا طالبان کی حمایت پر آمادہ نہیں ہوگی،تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا وزیراعظم کے بیان کے بعد دنیا طالبان کو تسلیم کرے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر اچھی تھی۔

دنیا کو افغانستان میں انسانی حقوق اور خواتین کی فکر پڑی ہوئی ہے مگر کشمیر اور فلسطین میں بھارت اور اسرائیل کا ظلم نظر نہیں آتا ہے، بینظیر شاہ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کی تقریر پر دنیا طالبان کی حمایت پر آمادہ نہیں ہوگی۔

دنیاطالبان کے معاملہ پر انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے، طالبان حکومت ناکام ہوگئی تو افغانستان میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید