• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آبادمیں لڑائی جھگڑے ،20افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 20افرادزخمی ہوگئے ،پولیس نے تشدد کرنے والے ملزموں کے خلاف 11مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ گنج منڈی کو نوید سکندر نے بتایا کہ رکشہ چلاتا ہوں اپنی لائن میں جا رہا تھا ایک نامعلوم رکشہ ڈرائیور رونگ وے سے آیا جس کو منع کیا تواس نے مجھے راڈ سے مار کر زخمی کر دیا پھر تین چارنامعلوم افراد نے مجھ پر تشدد کیا ، میرے رکشے کی فرنٹ سکرین بھی توڑ دی اور میری جیب سے 11ہزار500 روپے بھی نکال لئے۔تھانہ پیرودھائی کو محمد مصطفی نے بتایا کہ گھر موجود تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی میرا بھائی مختیار گیا تو باہر سے شور کی آواز آئی تو ہم سب بھی باہر گئے جہاں سامنے احسن،اعجاز،شہباز اور ایک نامعلوم ملزم مسلح پسٹل گالم گلوچ کر رہے تھے جنہوں نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس سے میں میرا بھائی سالے مقصود ،سہیل ،سسر اورنگزیب اور راہ گیر محمد ایاز شدید زخمی ہو گئے وجہ عنا یہ ہے کہ احسن میرے بھائی کو اپنے تندور پر کام کیلئے رکھنا چاہتا تھا جس نے انکا ر کیا۔تھانہ نصیرآبادکو بلال احمد نے بتایا کہ میراچھوٹا بھائی عاقب گلی نمبر 9 سنوکر کلب کے سامنے سے گزر رہا تھا کہ اسکی شبیر احمد کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جس پر شبیر احمد نے چاقو نکال کر میرے بھائی پر چاقو کا وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا ،اس نے میرے بھائی کو لاتوں اور مکوں سے مارا پیٹا، شور کی آواز سن پر میں ، سجاد احمد موقع پر پہنچے اور اپنے بھائی کو ہسپتال لے آئے ،تھانہ شہزاد ٹائون کو قدیر احمد نے بتایا کہ تصدیق حسین و دیگر تین ا فراد نے زمین کےتنازع پر مجھے اور میرے بھائی نصیر کو مار پیٹ کر زخمی کر دیا۔ تھانہ چونترہ کو قربان حسین نے بتایا کہ میں سنگرال سے اپنی گاڑی پر واپس گھر آ رہا تھا کہ محمد ذیشان، محمد وقاص، عامر اور محمد علی نے پہلے کلوری کے قریب گاڑی روکنے کی کوشش کی، پھر پل سواں پر راستہ روکا اور جب اڈہ پر آیا تو ذیشان نے میرے ناک پر مکا مارا ،باقی تینوں نے مجھے پکڑ ے رکھا ذیشان نے ایک مکا آنکھ پر مارا اڈہ پر موجود لوگوں نے چھڑوایا۔ وجہ عناد جانوروں کا چارہ سبزہ اجاڑنے کا الزام چل رہا تھا۔ناصر محمود نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ کامران، پروین و دیگر تین ا فراد نے مجھے اور میری بیوی کو مارا پیٹا اور بدتمیزی کی۔ سلیم خان نے نون پولیس کو بتایا کہ عمر خان اور زبیر نے مجھے مار پیٹ کر زخمی کر دیا، صدف اقبال نے تھانہ ویمن پولیس کو بتایا کہ رابعہ سکندر نے مجھے مارا پیٹا اور دھمکیاں دیں،افتخار نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ عالم شیر و دیگر دو افراد نے مجھے مارا پیٹا ، محمد بشارت نے سیکرٹریٹ پولیس کو بتایا کہ مظفر و دیگر چار افراد نے مجھے مارا پیٹا ، زہرہ بی بی نے نیلور پولیس کو بتایا کہ اشفاق و دیگر 6 افراد نے میرے گھر داخل ہو کر بدتمیزی کی، مار پیٹ کر کے زخمی کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
تازہ ترین