• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے مزید 8 افراد کا انتقال

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 96 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ یہاں مزید 8 افراد انتقال کر گئے۔

ترجمان محکمۂ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 190 کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 255 مثبت کیسز سامنے آئے، اس طرح کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 99 فیصد رہی۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں 162 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 126 میں کورونا کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 75 فیصد رہی۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ بھرمیں مجموعی طور پر 12 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، 642 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تازہ ترین