• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا کی سروسز 10 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال

ملک بھر میں نادرا کی سروسز 10 گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئیں، نادرا سروسز سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث معطل کی گئی تھیں۔

‏ترجمان نادرا کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن کے بعد آج صبح 6 بجکر 50 منٹ پر تمام سہولتیں بحال کر دی گئی ہیں۔

ملک بھر میں قومی شناختی کارڈ کے سلسلے میں تمام میگا سینٹرز پر سہولتیں بحال ہو چکی ہیں۔

نادرا سہولت گزشتہ رات 10 بجے سسٹم اپ گریڈیشن کے لیے معطل کی گئی تھی۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپ گریڈیشن کے بعد اب تمام آن لائن سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین