• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 1100سے زائد ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس نے ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 1100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کارروائیاں 19 ستمبر تا 25 ستمبر کے دوران کی گئیں، پولیس نے 1154 سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

منشیات فروش ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور چھینی و چوری کی گئی 45 موٹرسائیکلیں اور 12 گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین