• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار شہزاد شیخ نے اپنی 39ویں سالگرہ کس کس کے ساتھ منائی؟

پاکستانی اداکار شہزاد شیخ آج 39 برس کے ہوگئے، انہوں نے اہلیہ اور دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی۔ 

سالگرہ کی اس مختصر تقریب میں دوستوں میں اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز بھی انہیں مبارکباد دینے پہنچے۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہزاد شیخ نے اہلیہ کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے سالگرہ مبارک ہو، آپ تمام لوگوں کے پیار بھرے پیغامات کا شکریہ۔ 


سوشل ایپ پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہزاد شیخ کی سالگرہ میں وجاہت رؤف، شازیہ وجاہت اور اداکار حسن احمد بھی موجود تھے۔ 


ان تصاویر پر یاسر حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "اللّٰہ تیری ہر خواہش پوری کرے، صحت کے ساتھ لمبی زندگی عطا کرے۔ 

علاوہ ازیں اداکارہ عائزہ خان نے بھی شہزاد کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 

تازہ ترین