• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربعین کے جلوس تاریخی اجتماع ثابت ہونگے، مجلس وحدت مسلمین

کراچی (نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ اس سال اربعین کے جلوس تاریخی اجتماع ثابت ہونگے،تمام مومنین کی ضروری جانچ پڑتال کے ساتھ جلوس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے، صوبے بھر میں تمام روایتی جلوس ہر سال کی طرح اس سال بھی بھرپور انداز سے برآمد ہونگے، حکومت چہلم امام حسینؓ کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے اتحاد بین المسلمین ترجیحی نکتہ ہے،عقائد کے تحفظ کیلئے دیگر مسالک کا احترام انتہائی ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور، علامہ مبشر حسن، مولانا غلام رضا جعفری، آصف صفوی ناصر الحسینی کے ہمراہ وحدت ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

تازہ ترین