• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل کمیشن طلباء و طالبات کے ساتھ داخلوں میں ناانصافی کا عمل بند کرے، سندھ ٹیچرز فورم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیچرز فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان عزیر احمد مدنی،عدیل احمد ،احسن خورشید، زوبیہ باسط،فرحان قاضی، اقبال خان،فرزانہ خان اورعرفان الہی نے میڈیکل کالجز کے داخلوں میں باصلاحیت اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ناکام ظاہر کرکے غیر مستحق امیدواروں کو نوازنے کی غیر قانونی اور متعصبانہ سازش پر پاکستان میڈیکل کمیشنکے ذمہ داران کو متنبہ کیا ہے وہ ان جعلی نتائج کو منسوخ کرکے مستحق امیدواروں کو ان کا حق دینے کے صاف شفاف طریقہ کار کا اعلان کرے ورنہ ایس ٹی ایف اس ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر احتجاج اور قانون کے دروازہ پر دستک دینے کا اعلان کرتی ہے اس سلسلہ میں متاثرہ امیدواروں کے نمائندوں سے رابطہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین