• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضہ کیخلاف عالمی برادری کو آگاہ کرتے رہیں گے،مقررین

پیرس( رضا چوہدری) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے وسط میں بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف پیلس دی ریپبلک کے مقام پرجموں کشمیر فورم فرانس کی اپیل پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین مسلسل بھارتی وزیر اعظم کیخلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے، مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر فورم کے صدر مرزا آصف جرال، معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی، پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سابق صدر چوہدری محمد اشرف گوندل اور معروف کشمیری رہنما صحافی ذوالفقار عزیز نے کہا کہ مودی کے دورہ امریکہ و یورپ کے دوران اس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا اور بھارتی افواج کے مظالم ، جموں کشمیر پر ناجائز قبضہ کے متعلق عالمی برادری کو آگاہ رکھا جائے گا تاکہ ان مظالم کو روکنے اور کشمیرکی آزادی کےلئے راہ ہموار ہو سکے۔
تازہ ترین