• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر کان تک مصطفوی تعلیمات کو پہنچانا ہمارا مشن ہے، طاہر القادری

لاہور(خبر نگار) )تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف ”حضور نبی اکرم ؐ کا پیکرِ جمال“ آڈیو بک کی تقریب رونمائی ہوئی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے دعوت دین کے لئے ہمیشہ جدید ذرائع ابلاغ کے استعمال کو ترجیح دی ہے۔ آڈیو بک اسی سلسلے کی ایک کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کان تک مصطفوی تعلیمات کو پہنچانا ہمارا مشن ہے۔ سینئرصحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ منہاج القرآن کا یہ اعزاز ہے کہ یہاں فرقے اور مسلک کی بات نہیں ہوتی اور مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کو بھی عزت دی جاتی ہے ۔ تقریب سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر سید حامد فاروق بخاری، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، علامہ بدرالزمان قادری،ڈاکٹر طاہر مصطفی،علامہ شفقت عباس نے خطاب کیا۔ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
لاہور سے مزید