• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

44کروڑ کے ترقیاتی کام جاری ،میکنرم وضع کردیا،محمودالرشید

لاہور(خبر نگار) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 44 ارب کی لاگت سے سیالکوٹ اور ساہیوال میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی، سرگودھا، مظفر گڑھ، رحیم یار خان،ڈی جی خان،بہاولپور اور ملتان کو شامل کیا جا رہا ہے ۔میاں محمود الرشید نے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے صابر سبحانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وقاص امجد، ذیشان صدیقی اور دیگر رہنما بھی وفد کا حصہ تھے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کا موثر میکینزم وضع کیا گیاہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو بین الاقوامی اسٹڈیز کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔واٹر سپلائی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،عوامی پارکس،سٹریٹ لائٹس کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور سے مزید