• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 34 سالہ معین علی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور کپتان جوئے روٹ کو آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔

معین علی نے 64 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 2914 رنز بنائے ہیں، جن میں 5 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 195 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

تازہ ترین