• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے معمر ترین افسر انتقال کرگئے

پاک فوج کے معمر ترین، تجربہ کار لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) سلطان محمد خان مینگل کا کوئٹہ میں انتقال ہوگیا۔


پاکستان کے اولڈ وار ویٹرن لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کرنل سلطان محمد خان مینگل کی عمر انتقال کے وقت  103سال تھی۔

لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمدخان مینگل پاک فوج سے وابستہ معمرترین افسر تھے، مرحوم بہترین کھلاڑی، بہترین سپاہی، بہترین کوہ پیما، زبردست مہم جو اور مختلف کھلیوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے۔

 ٹوئٹ میں لیفٹیننٹ کرنل سلطان محمد خان مینگل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

تازہ ترین