• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ حبیب نے اپنی صاف اسکن کا راز بتا دیا

پاکستان کی خوبرو، معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی صاف اسکن کا راز بتا دیا ہے۔

اریبہ حبیب کا خوبصورتی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اُنہیں صاف اسکن اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے مداحوں کو ٹپس دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اریبہ حبیب کا بتانا ہے کہ صاف اور نرم ملائم جِلد کے لیے صبح اُٹھ کر شہد میں لیموں کا رس ملا لیں، اب اس میں آدھا چمچ کافی کا بھی شامل کرکے پیسٹ بنا لیں ۔‘

اریبہ حبیب نے بتایا کہ ’کافی، لیموں اور شہد کے اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا لیں اور سوکھنے پر چہرہ دھو لیں، اس عمل سے اسکن صاف شفاف اور نرم ہو جاتی ہے اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔‘


اریبہ حبیب نے ٹپ شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’کافی پینے اور چہرے پر لگانے دونوں صورتوں میں بہت اچھی ہے، کافی کا پیسٹ آپ کے چہرے کو جگا دیتا ہے اور فریش لُک دیتا ہے۔‘

اریبہ حبیب کا بتانا تھا کہ جب وہ ملک روم میں موجود تھیں تو  یہ طریقہ اُنہیں اُن کی ایک اٹالین دوست نے بتایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید