• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال خان کی کونسی رسم اریبہ حبیب کو بھاگئی؟

پاکستان کی خوبرو، معروف اداکارہ اریبہ حبیب کے بھی اداکارہ منال خان کی شادی کی رسمیں دیکھ کر شادی کے ارمان جاگ گئے ہیں۔

حال ہی میں منگنی کرنے والی اداکارہ اریبہ حبیب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شادی کی ایک رسم سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام اسٹیج پر بیٹھے ہیں اور اُنہیں ’امام ضامن‘ باندھنے کی رسم کی جا رہی ہے۔

اس دوران اریبہ کو معلوم نہیں ہے کہ اُن کی ویڈیو بن رہی ہے۔

یہ دیکھ کر اریبہ حبیب کا اپنی دوست سے کہنا ہے کہ ’اُنہیں بھی یہ رسم کرنی ہے، اُنہیں یہ رسم بہت پسند ہے۔‘

جواب میں اریبہ حبیب کی دوست کا کہنا ہے کہ ’آپ کا نمبر بھی آئے گا، آپ کی بھی یہ رسم کی جائےگی۔‘

دوست کا جواب سُن کر  اریبہ حبیب کو ویڈیو میں شرماتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین