• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سے جڑی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی دیرپا ترقی، سی پیک، وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کے لیے بہت قربانیاں دیں، امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آرمی چیف کو بتایا کہ صوبے میں بہت سے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے قریب ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین