• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کے قتل کیس میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کا ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نےمسنگ پرسن فہرست میں شامل نوجوان کے قتل کیس میں گرفتار 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو 29 ستمبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرومسنگ پرسن فہرست میں شامل نوجوان کےپولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے گرفتار 2 پولیس اہلکار سمیت 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ملزمان میں نوید شہزاد، کانسٹیبل اسد اور اورنگزیب شامل ہیں۔

تازہ ترین