• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، ایوان نے سندھ اسلحہ ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی ، ایوان نے سندھ اسلحہ ترمیمی بل 2021 منظور کرلیا۔بل ضمنی ایجنڈا کے تحت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ترمیمی بل اورصوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل بھی پیش کیاگیا۔اسپیکر نے دونوں بلوں کو مزید غور کے لئے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا جس کے بعداسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس برخاست کردیا۔ دریں اثنا پیر کو سندھ اسمبلی میں محکمہ آبپاشی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی غیر موجودگی کے باعث ایک بھی سوال نہ ہوسکا اوروقفہ سوالات ایک منٹ میں ختم ہوگیا ۔

تازہ ترین