کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی،ایوان کی جانب سے گوادر میں بانی پاکستان کے مجسمے کی بے حرمتی کی مذمت کی گئی ، پیر کو اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت تقریباً سوا گھنٹہ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کے آغاز میں شہدائے کربلا کے لئے فاتحہ خوانی اور ملک کے دراز قدشخص نصیر سومرو کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ایوان نے گوادر میں بانی پاکستان کے مجسمے کی بے حرمتی کی مذمت کی۔