• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر شاہ انجرڈ ہوگئے، بلوچستان نے محمد محسن کو منتخب کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلوچستان نے یاسر شاہ کی جگہ محمد محسن کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ تجربہ کار لیگ اسپنر دائیں ہاتھ میں گیند لگنے کے باعث ہیر لائن فریکچر کا شکار ہوکر آئندہ 10 روز کے لیے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ شریک تین ٹیموں نے پانچ لون کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ پانچوں کھلاڑی اب ٹورنامنٹ کے بقیہ پچیس میچز میں اپنی نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔سینٹرل پنجاب کےعبداللہ شفیق بلوچستان،ناردرن کےسہیل اختر بلوچستان اور محمد محسن (کسی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے)۔کے پی کے کے ثمین گل سدرن پنجاب اوراسامہ میر (کسی اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے)اب تک صرف ایک کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود بلوچستان نے عبداللہ شفیق اور سہیل اختر کو اسکواڈ میں شامل کرکے اپنے ٹاپ آرڈر کو مضبوط کیا ہے۔اکیس سالہ عبداللہ شفیق نے گزشتہ سال اپنے ٹی ٹونٹی کیرئیر کا آغاز کیااورڈیبیو پر سنچری اسکور کی تھی۔انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 39.90 کی اوسط سے399 رنز اسکور کیے تھے۔دوسری طرف سہیل اختر اب تک اپنے کیرئیر میں 1571 ٹی ٹونٹی رنز بناچکے ہیں۔۔ دوسری طرف سینٹرل پنجاب نے فاسٹ بولرثمین گل کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ سدرن پنجاب نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو شامل کرکے اپنے اسپن ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنالیا ہے۔ لون ونڈو کے اس عمل کی نگرانی چیف سلیکٹر محمد وسیم اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کی۔نیشنل ٹی ٹونٹی کا نواں میچ جی ایف ایس سندھ اور بلوچستان کے مابین بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔

تازہ ترین