• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کرکٹرز کی پابندی کیخلاف سماعت کی اپیل مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تین کرکٹرز کوشال مینڈس، دنشکا گونے تیلکے اور نیروشن ڈکویلا کی سماعت کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز پر انٹرنیشنل کرکٹ کی ایک سال جبکہ ڈومیسٹک کی چھ ماہ کی پابندی عائد ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کا انحصار ماہر نفسیات کی رپورٹ پر ہو گا۔ تینوں کرکٹرز کو دورہ انگلینڈ میں بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزی پر پر پابندیوں کا سامنا ہے۔

تازہ ترین