کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ خواتین کپ انٹر سٹی سپر لیگ چیمپئن شپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔گروپ اے سے اے آر اکیڈمی حیدرآباد نے جبکہ گروپ بی سے گرومرز اکیڈمی حیدرآباد نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ نیاز اسٹیڈیم میں گروپ اے کے آخری لیگ میچ اے آر وومین کرکٹ اکیڈمی نے فزیکل اسپورٹس کالج سکھر کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے۔