• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی شاہ گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف جنیوا میں مظاہرہ

سوئٹزر لینڈ( پ ر) تحریک کشمیر سوئٹزرلینڈ کے زیر اہتمام ممتاز کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف ایک مظاہرہ UNO جنیوا کے سامنے کیا گیا۔ اس مظاہرہ کااہتمام چوہدری محمد طاہر اور راجہ سعید نے کیا، مظاہرہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انڈین حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے خلاف نعرے درج تھے ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی حکومتیں اورفوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کررہی ہے لیکن گزشتہ ڈیڑھ سال سے اس میں شدید اضافہ ہوگیا ہے تمام کشمیری بہن بھائیوں بچوں کو قید کررکھا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، کئی خواتین کو اغوا کیا جاچکا ہے اور اب سید علی شاہ گیلانی وفات پر ان کی جبری تدفین کی گئی لیکن اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔عالمی ادارے کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم نظر نہیں آرہا ،ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ بھارتی ظلم بند کرائے ۔مقررین نے کہا کہ ہم ہر گھڑی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،وہ دن دور نہیں جب بھارتی ظلم بند ہوگا اور کشمیری سکون کا سانس لے سکیں گے۔
تازہ ترین