• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ کے انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات سبقت لے گئیں

اسلام آباد ( وقائع نگار ) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایند سیکنڈری ایجو کیشن نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔کنٹرولر امتحانات میڈم شفق کے مطابق امتحانات میں ریگولر اور پرائیویٹ امید واروں کی تعداد 81988تھی جن میں سے 80282 امیدوار کامیاب ہوئے۔ مجموعی نتیجہ 99.89فیصد رہا ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق جو طلبا و طالبات ایک مضمون میں فیل تھے انہیں حکومتی ہدایات کے مطابق 33 نمبر دے کر پاس کر دیا گیا ۔ نتائج کے مطابق ہیومینٹیز گروپ میں کالج فار ویمن ایچ ایٹ ٹو اسلام آبا دکی سید ہ امت الزہرہ نے 1051 نمبر لےکر پہلی پوزیشن جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول قائد آباد سکردوکی سیدہ نوشین زہرہ نے 1044نمبر لے کر دوسری اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائےخواتین واہ کینٹ کی صبہات بی بی 1041مبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، پری میڈیکل گروپ میں ملٹری کالج جہلم سرائے عالم گیرکے عمر مقصود، زیڈ اے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج فور بوائز شاہرائے سٹیڈیم راولپنڈی کے عزیر عرفان اور فائونڈیشن ہائر سکینڈری سکول راولا کوٹ آزاد کشمیر کی ماہین خالد نے 1098 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، پاک ترک ماریف انٹر نیشنل سکول اینڈ کالج ایچ ایٹ ون اسلام آباد کی معیزہ زاہد نے 1094 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ،انٹر نیشنل سکول آف پاکستان کھیتان کویت کے آریان عتیق ، ایم وائے پبلک سکول اینڈ کالج گرلز ہمایوں روڈ راولپنڈی کینٹ کی ونیزہ نعیم اور پنجاب کالج اٹک ریفائنری روڈ راولپنڈی کی شاہیزہ ذوالفقار نے 1093 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پری انجینئرنگ گروپ میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج گوجرانوالہ کینٹ کے غفران احمد خالد نے 1090 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، پنجاب کالج آف سائنس بلیو ایریا اسلام آباد کے محمد مرسلین، ایچ سی سی ایس ایجو کیشن سسٹم سرینا فائونڈیشن پشاور روڈ راولپنڈی کینٹ کے محمد حارث اور ہارورڈ کالج آف کامرس اینڈ سائنس مین پشاور روڈ کی مصبح جویریہ نے 1089 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ،جبکہ اللہ فائونڈیشن سکول اینڈ کالج پی آئی اے کالونی مصریال روڈ راولپنڈی کے شعیب احمد ، جناح ایجوکیشن سسٹم معرفت گلشن کالونی ٹیکسلا کینٹ کی جویریہ حکیم اورآرمی پبلک سکول اینڈ کالج استقلال کلر کہار کی عیشا ارشد ملک اورآرمی پبلک سکول اینڈ کالج دی مال پشاور کینٹ کے تعبیر ساجد نے 1088 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ سائنس جنرل گروپ میں آرمی پبلک سکول فورڈ روڈ راولپنڈی کینٹ کے محمد حماس شاہد نے 1094 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،پنجاب کالج آف کامرس پشاور روڈ راولپنڈی کینٹ کی رافعہ اشرف نے 1087 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، آرمی پبلک سکول اینڈ کالج سرگودھا کینٹ کے محمد عزیر ، ایف جی ڈگری کالج فار ویمن عابد مجید روڈ راولپنڈی کی سوما مقبول اور ضیا کالج آف ایجو کیشن فار ویمن سرور روڈ لاہور کینٹ کی مومنا امجد نے 1083 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ میں پنجاب کالج اٹک ریفائنری روڈ راولپنڈی کی عرفا عمران نے 1084 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل جبکہ اسی کالج کی لائبہ اسلم نے 1076 نمبر لے کر دوسری پوزیشن ، سپیریئر کالج اسلام آباد سوہاں کیمپ جی ڈی روڈ اسلام آبادکے اقرار یونس نے 1074 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ دریں اثناء وفاقی وزیر تعلیم اینڈ پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نےکہا ہےکہ کورونا کی وجہ سے ہمارے طلبا و طالبات کیلئے یہ سال بہت مشکل تھا ۔کورونا کے باعث تقریباً چار ،پانچ ماہ ہی تعلیمی ادارے کھل سکے۔ انہوں نےکہاکہ اٹھائے گئے اقدامات کا مقصد کورونا سے مشکلات کے پیش نظر تھا ملک کے تیس بورڈوں سے مشورہ کر کے یہ فیصلہ گیا جبکہ ان فیصلوں میں صوبائی حکومتوں کے بھی مشورے شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ آن لائن سہولیات سب کو میسر نہیں تھیں جس کی وجہ سے ہم نے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ۔
تازہ ترین