• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلودگی پھیلانے پر بھٹہ خشت کیخلاف 7مقدمات، 889گاڑیاں بند

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) محکمہ ماحولیات ضلع راولپنڈی نے آلودگی پھیلانے والوں اور دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں بھٹہ خشت کے خلاف سات ایف آئی آرز کے ساتھ ساتھ889گاڑیاں بند کردیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ ماحولیات محمد رفیق،انسپکٹر ماحولیات انعام الحق،فیلڈ اسسٹنٹس امان اللہ،عطا محمد،ٹریفک اور سیکرٹری آر ٹی اے حکام پر مشتمل ٹیم نےچک بیلی خان،مندرہ،گوجرخان،کلر سیداں،کہوٹہ اور ٹیکسلا میں کارووائیاں کیں۔1863گاڑیوں کے چالان جبکہ ایک لاکھ13ہزار4سو روپے کے جرمانے کیے گئے۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کیلئے154بھٹہ خشت کی چیکنگ کی گئی۔ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں23کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے پانچ کو نوٹس جاری کیے گئے۔
تازہ ترین