• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے طوفان میں روزبروز اضافہ ،غریب سراپا احتجاج

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی کی اوپن مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ۔ مہنگائی کے اس طوفان میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہےجس کی وجہ سےغریب آدمی سراپا احتجاج ہے۔شہر کے سستے بازار بھی مہنگائی کا گڑھ بن چکے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف نام کے سستے بازار ہیں ۔غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین بچوں سمیت خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔مہنگائی کے اس ناقابل برداشت طوفان سے جرائم کی شرح میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ڈالر مہنگا ہونے کے بعد تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد بچوں کے خشک دودھ، پیمپرز اور کپڑے دھونے والے سرف کی قیمت میں 20فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔اس وقت شہر کی اوپن مارکیٹوں میں چاول 180 روپے کلو، سرخ لوبیا182، چنا (سفید) 200 روپے کلو ، کیلا 100 روپے درجن، امرود 75 روپے، انگور 260 ، گرما 85، آم 310، آڑو 205، سیب 160 جبکہ سبزیوں میں اروی 50 روپے کلو، مولی 42، گاجر 110، گوبھی 62، بینگن 40، کریلا110، مٹر 200، سبز مرچ 60، شملہ مرچ 105، ٹماٹر 55، لہسن 160، ادرک 355، پیاز 60 اور آلو 65 روپے فی کلو اور اس کے علاوہ دھنیا 70 روپے فی گڈی فروخت ہو رہا ہے جو سبزیوں کے ساتھ مفت میں دیا جاتا تھا۔اس طرح چکی والا آٹا 85 روپے، گھی 325، دہی 140، دودھ 130، گوشت (چھوٹا)1350 روپے فی کلو، گوشت (بڑا) 750، شیور مرغی (زندہ)225 اور مرغی کا گوشت 345 روپے فی کلوجبکہ شیور انڈہ 178 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین