• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم


پیغمبر اسلام کے نواسے حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کا چہلم آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں مجالس کا انعقاد اور جلوس برآمد کیے جائیں گے۔

کراچی میں نشتر پارک سے ایرانیان امام بارگاہ تک جلوس کے راستے سیل کردیئے گئے۔

سندھ اور پنجاب میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ میں موبائل فون سروس صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بند رہے گی۔

دوسری جانب سندھ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید