• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور اپنی 39 ویں سالگرہ کہاں منائیں گے؟

معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور آج 39 برس کے ہوگئے ہیں ، اپنی قریبی دوست اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ راجستھان میں اپنی سالگرہ منائیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، دونوں اداکار سالگرہ منانے کے لیے راجستھان کے ضلع جودھپور پہنچ گئے ہیں ۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو اتوار کے روز جودھپور میں ایئرپورٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور وہاں ان کی لی گئی تصاویر ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں ۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیرکپور ، جو کہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں ، مبینہ طور پر اپنی شادی کے لیے بھی راجستھان میں ہی کسی جگہ کا انتخاب کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال بھی رنبیر کپور نے اپنی 38 ویں سالگرہ والدہ نیتو کپور ، بہن ریدھیما کپور ساہنی اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ منائی تھی۔

جبکہ حال ہی میں اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کےساتھ ان کے والد ، فلمساز مہیش بھٹ کی 73 ویں سالگرہ منائی تھی ۔

تازہ ترین