کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کانگو وائرس میں مبتلا خاتون انتقال کرگئی، جبکہ کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور شخص کو اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔
ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد صادق نے بتایا کہ اسپتال میں داخل کانگو وائرس میں مبتلا خیزی چوک کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی مریضہ بی بی نازیہ انتقال کرگئی۔
ایم ایس کے مطابق چند ہی دن پہلے مرحومہ کی والدہ بھی سول اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں جس کے بارے میں بھی شبہ کیا جارہا ہے کہ ان کا انتقال کانگو وائرس کے باعث ہوا تھا۔
ادھر ژوب سے تعلق رکھنے والے عدنان نامی شخص کو کانگو وائرس کے شعبے میں فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے جس کے ٹیسٹ حتمی نتائج کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔