• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوئٹے مالا کا فیوگو آتش فشاں پھٹ پڑا،لوگوں کو انخلا کا حکم نہیں ملا

گوئٹے مالا سٹی(اے پی پی)وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا کے فیوگو آتش فشاں ایک زوردار دھماکے سے پھٹ پڑا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فیو گو آتش فشاں سے لاوا نکلنے کا عمل جاری ہے جس کو دیکھنے کے لیے دور دراز سے سیاح آرہے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو انخلا کا حکم نہیں ملا ہے۔انسیویومے آتش فشاں انسٹی ٹیوٹ کے ایمیلیو باریلاس نے بتایا کہ آتش فشاں جو دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے 35 کلومیٹر جنوب مغرب سے دور ہے فوگو آتش فشاں کی 3.7 کلومیٹر اونچائی (12ہزار240 فٹ) ہے جوگوئٹے مالا کے 3 فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ریکارڈ کی گئی سرگرمی جون 2018 کے بعد سب سے متحرک ہے ،اس وقت فوگو نے سان مگول لاس لوٹس گائو ں کو مٹی اور راکھ سے ڈھانپ دیا تھا اور 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ نیشنل کونریڈ ڈیزاسٹر کوآرڈینیشن سنٹر نے کہا کہ آتش فشاں پہاڑ کے دامن میں کئی کمیونٹیوں نے راکھ کی شدید بارش کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا ۔ کونریڈ کے ترجمان ڈیوڈ ڈی لیون نے کہا کہ ابھی تک مقامی لوگوں کو انخلا کی اطلاع نہیں دی گئی ہے جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین