• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باپ نے 3 بچوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی

اسلام کوٹ(نامہ نگار)چھاچھرو میں دل دہلانے والا واقعہ،گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ باپ نے 3 بچوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔کنویں سے چار لاشیں نکالنے کے وقت دلخراش مناظر۔ تفصیلات کے مطابق تھر کی تحصیل چھاچھرو کے نواحی گاؤں دونباڑو میں دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا ہے۔نول میگھواڑ نے اپنے 3 معصوم بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔بچوں میں تین ماہ کا معصوم مدن لال، چارسالہ کلدیپ،اور سنجئہ شامل ہیں۔گائوں مکینوں کے مطابق نول نے گھریلو تکرار کے بعد اپنے تینوں بیٹوں کو بازوئوں میں لپیٹ کر گھر سے کنویں کی طرف دوڑ پڑا اور کنویں پر پہنچ کر بیٹوں کو اندر پھینکنے کے بعد خود بھی چھلانگ لگادی۔

ملک بھر سے سے مزید