• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستم کی نئی کہانی”بنو“ آج سے ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) ظلم و ستم کی داستان پر مشتمل نیا ڈرامہ سیریل ”بنو“ بدھ سے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ پر شروع کیا جارہا ہے۔ طاہر نذیر اور اطہر انصاری کے قلم سے تحریر کی گئی اس کہانی کو عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کے دوران دکھایا جائے گا کہ ایک حادثہ کیسے سائبان چھین کر کسی کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ بدلتے رشتوں کے رویئے آخر کس طرح ناقابل برداشت بن جاتے ہیں۔ ہدایتکار علی اکبر کی ہدایات میں عکس بند کی گئی ڈرامہ سیریل کے دوران ناظرین ”بنو“ کے اُس درد کو بھی محسوس کریں گے جو اُس پر ہر ماہ و سال گزریں گے۔ ایم مجتبیٰ کی شاعری کو ساحر علی بگا کی موسیقی میں آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کی مدھر آوازوں میں ڈھالا گیاہے۔

تازہ ترین