• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں پیٹرول بحران، فوج کو مدد کے لیے طلب کرلیا

لندن(جنگ نیوز/ٹی وی رپورٹ)برطانیہ میں پیٹرول کا بحران ختم کرنے کے لئے فوج کو طلب کرلیا گیا ، 150فوجی ٹینکر ڈرائیورز ملک میں پٹرول کی سپلائی میں حصہ لیں گے۔ مقصد ممکنہ رش سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر قابو پانا ہے ، برطانیہ میں چار دن سے پمپس پر پیٹرول کی بندش ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت ملک بھر میں 4 روز سے مسلسل پٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں ، بسوں اور موٹرسائیکلوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں۔ ملک کے 8 ہزار میں سے 90 فیصد پٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔بحران میں شدت اس لئے بھی مزید بڑھ گئی کیونکہ خدشات کا شکار عوام نے ضرورت سے زیادہ پیٹرول خریدنا شروع کردیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قلت ہے تاہم برطانوی حکومت اور پیٹرول ایسوسی ایشن نے ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کو اس بحران کی وجہ قرار دیا ہے۔حکومت نے پٹرول کی قلت کو دور کرنے کےلئے نہ صرف پٹرولیم کمپنیوں کو مسابقتی قانون سے چھوٹ دینے کا اعلان کردیا بلکہ ڈرائیوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے غیرملکی ڈرائیوروں کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں دسمبر تک کے لئے پرکشش معاوضوں پر 5 ہزار عارضی ویزے جاری کئے جائیں گے۔

تازہ ترین