• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مہاراشٹر میں بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک


بھارتی ریاست مہاراشٹر میں طوفان گلاب کے باعث بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں دو دنوں کے دوران بارش، سیلاب اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ پانی میں پھنسے 500 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی محکمہ موسمیات نے ممبئی سمیت کئی علاقوں میں آج شدید بارش کے الرٹ جاری کررکھے ہیں۔

علاوہ ازیں شمال مشرقی ریاست مغربی بنگال کے بعض علاقوں میں بھی طوفان گلاب کے زیر اثر بارشیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین