• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم اکتوبر سے صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی سفر کرسکیں گے،پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) انتظامیہ نے اپنے مسافروں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایات پر یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پی آئی اے کی تمام اندرون ملک و بیرون ملک پروازوں پر صرف ویکسینیٹڈ مسافر ہی سفر کر سکیں گے۔

ایئر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبے کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تازہ ترین