• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُمید ہے عمران خان سے نگرانی سے پاک ماحول میں ملاقات ہو گی: ناصر عباس

مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو
مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس—فائل فوٹو

مذاکراتی عمل سے متعلق بانی سے ملاقات پر مذاکراتی کمیٹی رکن علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اُمید ہے سرویلنس سے پاک ماحول میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ گئے تو ڈیڑھ گھنٹے ملاقات کے لیے انتظار کرتے رہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ابھی ملاقات ہونا اہم ہے، مناسب جگہ اور وقت ہونا چاہیے، ملاقات کے لیے اتنا مناسب وقت تو ہو کہ بات مکمل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تنگ نظری کے بجائے کشادہ دلی دکھانی چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید