• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری کیلئے دعائے صحت کی اپیل

پروفیسر اعجاز فاروقی کی جانب سے پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔

پروفیسر اعجاز فاروقی سابق صدر (کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن) کے سی سی اے نے گزشتہ روز پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری سابق صدر کے سی سی اے کی رہائش گاہ پر اُن کی عیادت کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کراچی کرکٹ سے وابسطہ کے سی سی اے کے سابق و موجودہ عہدیداران، کلبز کے صدور، کرکٹ آرگنائزرز اور موجودہ و سابقہ کھلاڑیوں سے کراچی کرکٹ کے لیے گراں قدر طویل خدمات سرانجام دینے والے پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری ان دنوں شدید علیل ہیں اور اُن کو آپ کی دعاوں کی سخت ضرورت ہے لہٰذا تمام عمائدین کرکٹ سے اپیل ہے کہ اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید