گوجرانوالہ کے علاقے کوٹ اسحاق میں ریسٹورنٹ میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔
چور ریسٹورنٹ سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے اور 25 کلو مچھلی چوری کر کے لے گئے۔
مقدمے کے متن کے مطابق نامعلوم چور تالے توڑ کر فریزر سے سامان نکال کر لے گئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ چور ریسٹورنٹ سے 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لے کر گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ اروپ پولیس نے ریسٹورنٹ مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔