• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں انور مقصود جیسے اساتذہ کے ملنے پر خوش ہوں، احسن خان

معروف پاکستانی مصنف اور ڈرامہ نگار انور مقصودکے احسن خان کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرنے پر اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی میں انور مقصود جیسے اساتذہ ملے ۔

احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انور مقصود کی ایک وائرل ویڈیو شیئر کی ہے ، جس میں انور مقصود احسن خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔


انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ جب آپ کے اندر عاجزی ہو کہ آپ جتنا بھی جانتے ہیں وہ کم ہےتو آپ مزید سیکھنا چاہیں گے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’یہاں معلومات کا ایک خزانہ ہے اور مہارت حاصل کرنے کے لیے بے شمار ہنر ہے، اگر آپ اس ہنر پر فخر کریں گے جو آپ پہلے سے جانتے ہیں تو آپ کو مزید سیکھنے کا بہت زیادہ حوصلہ نہیں مل سکے گا۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’جب آپ دنیا کے بارے میں اپنی تفہیم کو سیاق و سباق بناتے ہیں اور اس بات کی خود حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ نے مزید آگے جانا ہے تو اس سے آپ میں مزید سیکھنےکی خواہش پیدا ہوتی ہے۔‘

ڈرامہ نگار انور مقصود کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’ وہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی میں انور مقصود اور علی عدنان جیسے اساتذہ ملے ہیں، اللہ انہیں خوش رکھے ۔‘

تازہ ترین