• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر پر ایمبولینسز کی لمبی قطار، افغانستان کی پاکستان سے مدد کی اپیل


پاک افغان سرحد طورخم بارڈر پر جہاں بہت سے افغانی سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں، وہیں ایمبولینسز کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے، ایسے میں افغان حکومت نے پاکستان سے مریضوں کے علاج اور پاکستان میں داخلے میں مدد کی اپیل کر دی۔

افغانستان میں صحت کی ناکافی سہولتوں سے مجبور افغان عوام مریضوں کے ساتھ ہر صورت سرحد پار کرنا چاہتے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طورخم بارڈر پر تعینات طالبان کے نئے انچارج سید غازی اللّٰہ نے حکومتِ پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ مریضوں کے داخلے کے لیے پالیسی میں نرمی پیدا کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان سے گزارش ہے کہ مریضوں کے داخلے کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

طالبان کے نئے انچارج نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے یومیہ 40 مریضوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

سید غازی اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری حکومت ابھی نئی ہے، افغانستان میں اسپتالوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے، وہاں اس وقت ادویات کا بھی فقدان ہے۔

تازہ ترین